کلواکرتی۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے منڈل ماڈگل کے ایک گاؤں کلوکل پلی میں سولار پراجکٹ کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر ہندواوقاف اندرا کرن ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت سولار پراجکٹ کا قیام کرنے والوں کو ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ وکارو کمپنی جو کہ تین میگا واٹ پر مشتمل ہے۔ افتتاح انجام دیا اور کہا کہ ریاستی حکومت 500میگا واٹ سولار پراجکٹ کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس موقع پر ایم ایل سی دامودھر ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی شعاعوں سے برقی کی پیداوار میں بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ ایم ایل اے ڈاکٹر ومشی چند ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگ ہی ریاستی حکومت کی مدد سے خود سولار پراجکٹ کا قیام عمل میں لائیں تو بہت بہتر ہوگا اس کے برعکس اپنی قیمتی زمینات کو دوسروں کو لیز پر نہ دیں۔ اس موقع پر کمپنی کے ڈائرکٹرس رویندر ریڈی، سبرامنیم ریڈی، سریندر ریڈی، مارکٹ کمیٹی سابق چیرمین کشن ریڈی ایم پی پی جئے پال ، زیڈ پی ٹی سی پی الاروی، کوآپشن ممبر چنگا ریڈی، ایم آر او چندرا شیکھر، مرلی، محمد عبدالقیوم وی آر او سواتی و دیگر عہدیداران موجود تھے۔