کلواکرتی /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ایم آر او آفس اور ریڈ کراس سوسائٹی کے تحت منعقدہ خون عطیہ کیمپ کا کل احاطہ تحصیل آفس میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جہاں پر مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر یلاومشی چند ریڈی نے کیمپ کا آغاز کیا ۔ جس کے ایک سو سے زائد افراد نے اس کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دیا جبکہ یہ کیمپ تلنگانہ جدوجہد میں اپنے جانوں کی قربانی دینے والے افراد کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا جس میں 130 یونٹ خون کا عطیہ جمع ہوا ۔ جس کے لائینس کلب نے بھی اس کیمپ میں اپنا تعاون پیش کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ، ایم آر او کے منجولا ، لائنس کلب انٹرنیشنل سکریٹری رمیش بابو ، نٹراج ، گرداور ، محمد نصیر احمد، محمد عارف الدین ، ریڈکراس سوسائٹی سکریٹری نٹراج و دیگر موجود تھے ۔