کلواکرتی میں بی جے پی امیدوار کی جمعہ کے موقع پر مسلمانوں سے ملاقات

کلواکرتی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد پہنچ کر بی جے پی امیدوار ٹی آچاری نے ایک مرتبہ انہیں موقع فراہم کرنے کے لیے ووٹ کی مانگ کی ۔ آج مسجد الویزان اور مسجد ابوبکر صدیق ؓ پر بعد نماز جمعہ پہنچ کر مصلیوں سے ملاقات کی اور اپنی کارکردگی بتاتے ہوئے اور اپنی مسلسل جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے اور گذشتہ چار مرتبہ سے مسلسل ہار کو برداشت کرتے ہوئے اس مرتبہ انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مساجد کے پاس مصلیوں نے ان کا استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ درگا پرساد ، راگھویندر ، سریکانت ، نرسمہلو و دیگر موجود تھے ۔۔