کلواکرتی۔30مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کلواکرتی میں کل رات تقریباً 9بجے اپولو فارمیسی کا افتتاح عمل میں آیا جہاں پر 24گھنٹے دن رات ادویات کی فراہمی کی سہولت دستیاب رہے گی ۔ جبکہ ڈاکٹر دامودھر ریڈی اور رمیش بابو لائنس کلب انٹرنیشنل ممبر نے اس کا افتتاح عمل میں لایا اور اپولو گروپ کے ذمہ داروں کو اس کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر محبوب نگر ‘ رنگاریڈی کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد محسن ‘ سینئر اگزیکٹیو وین ریڈی ‘ سپروائیزر یوسف و دیگر موجود تھے ۔