کلواکرتی میں اسٹیڈیم میں فٹبال سمر کیمپ کا افتتاح

کلواکرتی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی منی اسٹیڈیم میں کلواکرتی میں آئی جالیندر ریڈی نے فٹبال سمر کیمپ کا افتتاح انجام دیا اور بچوں سے بات کرتے ہوئے خوب محنت سے اس کھیل میں حصہ لینے اور آگے بڑھتے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام کھیلوں میں یہ کھیل بہت بہترین کھیل ہے واضح ہوکہ یہ کیمپ ضلع اسپورٹ اتھاریٹی کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جوکہ صبح 6 بجے تا 7.30 شام 5.30 تا 7 بجے تک جس کی معیاد ایک ماہ ہوگی جسکے اختتام پر ڈی ایس اے کے تحت اسنادات کی تقسیم بھی عمل میں آئیں گی ۔ نگران کیمپ نے 16 سال تک کے عمر کے بچوں کو کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی اور شرکت کے نگران محمد عبدالصمد اور کوچ عبدالمقتدر سے رجوع ہونے کی خواہش کی جن کے نمبرات حسب ذیل ہیں ۔ 9440134617 کوچ 9959380670 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔