کلواکرتی میں آشا ورکرس کا احتجاج

کلواکرتی۔ 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے محلہ گاندھی نگر میں قائم آنگن واڑی سنٹر پر موجود اے این ایم رام لنگماں کا رویہ سنٹرس سے رجوع ہونے والی خواتین خاص کر مسلم خواتین کے ساتھ اور ان کے تحت کام کرنے والی 11 آشا ورکرس کے ساتھ بہت غلط ہے اور گالی گلوج روز کا معمول بنتا جارہا ہے جس کے خلاف آج محلے کے مختلف نوجوان اور آشا ورکرس نے مل کر ان کے خلاف احتجاج کیا اور کلواکرتی منڈل آنگن واڑی آفیسر ڈاکٹر محمد بابر شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تمام حالات و واقعات سے واقف کروایا اور اس اے این ایم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر بابر شیخ نے تیقن دیا کہ رام لنگماں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔