کلواکرتی ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مستقر پر ایم آر او آفس کے روبرو مختلف شعبوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے سی آئی ٹی یو کے زیرقیادت انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مقامی تحصیلدار شیام سندر کو یادداشت پیش کی ۔ جہاں پرانا گروپس کے قائد انجیلیو نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے جس کے سبب ان کے گھر کے اخرجات میں بہت مشکل پیش آرہی ہے ان کا مطالبہ ہیکہ جلد سے جلد انہیں ان کی تنخواہیں جاری کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں مستقل کیا جائے اور انکی تنخواہ 15 ہزار کی جائیں اور دیگر تمام سہولیات جو دیگر شعبہ میں کام کرنے والے عہدیداروں کو دی جاتی ہیں انہیں بھی دی جائے جبکہ اسی احتجاج میں بلدیہ ملازمین آشاورکرس ، آنگن واڑی وکرس ، فیلڈ سرویزس ان تمام نے CITU کی قیادت میں یہ احتجاج درج کیا جن میں قابل ذکر قائد انجینلو ، گنٹا املا اماں وغیرہ شریک تھے ۔