کرنول /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر وحید پاشاہ کوثر مدیر اعلیٰ بزم آئینہ کرنول آندھرا پردیش کی تصنیف کلمات ِ تصوف کا رسم اجرا بزم اردو کرنول کی جانب سے ڈاکٹر حق ایڈیڈ اسکول میں منعقد کیا گیا۔یہ رسم اجرا ڈاکٹر سید اسمعیل پیر قادری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدر بزم اردو کرنول فاروق باشاہ ،کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے ڈاکٹر وحید پاشاہ کوثر کو کلمات تصوف کے لئے دلی مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ اس طرح کے ادبی کام جاری رہیں تو اردو یقینا زندہ رہے گی۔ بعد ازاں ڈاکٹر سید وحید پاشاہ نے بتایا کہ کلماتِ تصوف پر انھوں نے 20 سال سے زائد کام کرکے کتابی شکل دی ہے تاکہ تصوف کے متعلق مکمل طورپر لوگوں کو شعور دلایا جاسکے ۔ انھوں نے کہا کہ کلمات ِ تصوف میں چار حصے موجود ہیں۔ اور ہر حصہ میں ایک خاص کیفیت کو بتایا گیا ہے۔ اس موقع پر بزم اردو کے اراکین کے علاوہ ڈاکٹر زینت بشیر ، ڈاکٹر سعادالرحمن ، ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین قادری آندھرا پردیش اردو ٹیچرس اسوسیشن کے صدر کے جی خواجہ حسین ، کے علاو ہ پبلیشر بزم آئینہ سید قدرت اللہ قادری ،کے علاوہ ضلع کے بھر کے اہم شخصیات موجود رہے۔