نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی کرکٹ اور بالخصوص ہندوستان میں چینامن بولرس عنقا ہوتے جارہے ہیں، لیکن کولکتہ نائیٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے اسپنر کلدیپ یادو کو یقین ہیکہ ان کی بولنگ دیکھ کر زیادہ سے زیادہ بولرس یہ انداز اختیار کریں گے اگرچہ یہ فن بہت دشوار ہے۔ بائیں کلائی کے ذریعہ اسپن کو چینامن بولنگ کہا جاتا ہے اور جب اسپین کا تذکرہ آتا ہے تو صرف جنوبی افریقہ کے پال ایڈس اور آسٹریلیا کے بریڈ ہوگ کے نام ہی ذہنوں میں ابھرتے ہیں۔ کلدیپ نے میڈیم پیسر کی حیثیت سے کھیل کا آغاز کیا تھا ۔