کلثوم پورہ میں بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں بھائی نے اپنے بھائی کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب 20 سالہ کے گوپال ریڈی جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور کا جھگڑا اپنے بھائی دھرمیندر ریڈی سے ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دھرمیندر ریڈی نے اپنے بھائی کی گاڑی کا سیلنسر فروخت کردیا تھا جس کے نتیجہ میں دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسی دوران دھرمیندر ریڈی نے اپنے بھائی کے سر پر مسّل سے مبینہ طور پر حملہ کردیا اور دواخانہ کو منتقلی کے دوران گوپال ریڈی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کلثوم پورہ نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔