لاہور ۔26 ستمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد امریکی خاتون ویٹ لفٹر کلثوم عبداللہ نے ویٹ لفٹنگ چیمپئین بن کر ثابت کر دیا ہے کہ جذبہ ہو تو خواتین کوئی بھی کام سرانجام دے سکتی ہیں، کلثوم دنیا کی پہلی باحجاب ویٹ لفٹر ہیں۔ کلثوم امریکہ میں ہی پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی ۔کلثوم ایک باحجاب اتھیلیٹ ہیں اورامریکہ میں 2010 سے ملکی اور غیرملکی سطح پر ہونے والے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شریک ہو رہی ہیں۔ کلثوم 2011 میں امریکہ کے پاکستانی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شریک ہوئی جبکہ اسی سال انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ کلثوم ویٹ لفٹنگ کرنے والی پہلی خاتون تو نہیں ہیں لیکن حجاب کے ساتھ ویٹ لفٹنگ کرنے والی پہلی خاتون ضرور ہیں۔