کلا نکیتن کی 25 سالوں کی تکمیل پر سلور جوبلی تقاریب

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ۔ (پریس نوٹ) گارمنٹ و فیشن کی صنعت میں انتہائی پسندیدہ اور پُراثر نام کلا نکیتن ہے جس کی سلور جوبلی تقاریب (25 سالہ) کے موقع پر تازہ اسٹاک پر سیدھے 25 فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے اور فیس بُک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈھائی دہوں میں کلا نکیتن نے رجحان، ملبوسات کی ایک پُرکشش روایت کو ترتیب دیا ہے۔ مستند سلک اور منفرد میٹریلس کا کلکشن جو کہ کلاس اور دیدہ زیب و پہننے میں آرام دہ ہوتا ہے۔ ساڑیاں، گھاگرے اور ڈریس میٹریلس کے علاوہ جدید ڈیزائنر ملبوسات کا وسیع و تخلیقی رینج اور مردانہ کیژول اور سیمی فارمل ملبوسات کا وسیع و عریض رینج موجود ہوتا ہے۔ سیزنس، فیسٹیولس اور خصوصی مواقع کے دوران کلا نکیتن خصوصی پیشکشوں اور سیزنل سیلز کے فوائد سے پُر سجاوٹ کے ساتھ گاہکوں کو اطمینان فراہم کرتا ہے۔ 25 سالوں کی کامیاب تکمیل پر سلور جوبلی تقاریب کے موقع پر کلا نکیتن اپنے گاہکوں کو ان کے بھروسہ اور اس کے برانڈ پر مکمل یقین کرنے کیلئے اور ان سالوں میں اس کو کامیاب سفر کی طرف رواں دواں رکھنے کیلئے اظہار تشکر کیا ہے۔