کریم نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست ٹی آر ایس حکومت نے کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن سے منسلک کلا بھارتی کی تزئین نو کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اس سلسہ میں میونسپل کمشنر کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کا تقریباً 10کروڑ تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کریم نگر کلا بھارتی کی تزئین نو کی جاکر اس کو حیدرآباد کے رویندرا بھارتی سے بھی زیادہ بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس وقت کلا بھارتی میں سہولتوں کا فقدان ہے جبکہ اس کوتمام تر سہولتوں سے لیس کیا جائے گا۔