یلاریڈی /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی گورنمنٹ جونئیر کالج سائیل کا مرکز بن گیا ہے ۔ کمرہ جماعتوں کی کم ہے اور کثیر تعداد طلباء کیلئے دشواری پیش آرہی ہے ۔ کالج میں جملہ 750 طلباء و طالبات ہیں جس کی وجہ سے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہی نہیں اس جونئیر کالج میں ڈگری کالج بھی چلایا جارہا ہے ۔ جس سے جماعتوں کیلئے شفٹنگ طریقہ رکھا گیا ہے ۔ صبح کو انٹرمیڈیٹ اور دوپہر کو ڈگری کالج کو چلایا جارہا ہے ۔ سائنس طلباء کیلئے یہاں عمارت نہ ہونے پر ہائی اسکول کے کمرہ جماعت میں ہی لیاب کی کلاسیس چلائی جارہی ہیں ۔ نابارڈ کے ذریعہ جاری کئے گئے 50 لاکھ روپئے سے پانچ زائد کمرہ جماعتیں گذشتہ سال سے آغاز کی گئیں جو اب تک تعمیری مرحلہ میں ہی ہیں۔ آئندہ سال تک یہ تعمیراتی کام مکمل ہونے پر کسی قدر طلباء کو راحت ملے گی ۔ ڈگری کالج عمارت کا تعمیری کام بھی بہت جلد آغاز ہونے والا ہے ۔ جس کے بعد شفٹنگ طریقہ کے جماعتیں کا مسئلہ ختم ہوگا ۔ فی الوقت زائد کمرہ جماعتیں مکمل کرلئے گئے تو کچھ حد تک مشکلات سے نجات ملے گی ۔ لیاب کے قیام کی سہولت فراہم ہوگی ۔ اس سال سے کالج میں Cest کمپیوٹر کورس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جس میں جو طلباء نے داخلہ لیا ہے ۔ چند کمرہ جماعتوں کیلئے کثیر طلباء ہونے سے طلباء کو برآمدے میں بٹھاکر کلاسیس چلائے جارہے ہیں۔ امتحانات کے دوران تو درختوں کے نیچے ، برآمدے میں امتحانات منعقد کرنا پڑ رہا ہے ۔ کالج کیلئے وسیع میدان بھی نہ ہونے سے ہائی اسکول کے میدان پر ہی طلباء کھیلوں کو منعقد کر رہے ہیں ۔ تقریباً 40 سال سے چل رہے اس کالج میں آج طلباء کو بے شمار دشواریوں کا سامنا ہے ۔ جن کا حل جلد ضروری ہے ۔