سڈنی ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف آئندہ ماہ منعقد شدنی ٹسٹ سیریز کیلئے میزبان آسٹریلیائی ٹیم کی تیاریوں کو دھکا لگا ہے جیسا کہ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک زخمی ہونے کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ 33 سالہ کپتان کلاک جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ونڈے سیریز کے دوران عضلات میں جکڑن کا شکار ہوچکے ہیں اور میڈیا رپورٹ کے بموجب انہیں اس زخم سے صحتیابی کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے۔ ٹیم پرفارمنس چیف پاٹ ہاورڈ نے میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم نے ورلڈ کپ اور ایشیس سیریز کو سرفہرست ترجیحات میں شامل کیا ہے لیکن ہندوستان کے خلاف سیریز میں کلارک شامل ہوتے ہیں تو یہ ٹیم کیلئے بہتر ہوگا لیکن ٹیم جلد بازی میں انہیں اپنی صف میں شامل نہیں کرنا چاہتی۔