برسبین۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں زخمی ہونے والے مائیکل کلارک جن کے متعلق خدشات ظاہر کئے جارہے تھے کہ شاید ان کا کریر موجودہ زخم سے شدید متاثر ہوگا، لیکن آج ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے، جس کے بعد آسٹریلیائی کپتان اور ٹیم کے فزیو تھراپسٹ الیکس کونٹورِس نے کہا ہے کہ پیٹھ کی تکلیف میں مبتلا مائیکل کلارک کو اس طویل پریشانی سے چھٹکارہ دلانے کیلئے جو سرجری کی گئی ہے، وہ کافی حوصلہ افزا رہی۔ پہلے ٹسٹ کے دوران کلارک زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ایسا گمان کیا جارہا تھا کہ وہ رواں سیریز کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ کے ساتھ کھیلی جانے والی سہ رخی سیریز کے علاوہ ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت نہیں ہوپائے گی۔ کلارک نے سماجی رابطے کے اپنے بیان میں تمام بہی خواہوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سرجری اطمینان بخش اور نتائج حوصلہ افزاء ہونے کے امکانات ہیں۔