کلارک افتتاحی مقابلہ سے باہر ؟

ملبورن ۔ 29 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)
آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک جو زخمی ہو کر پہلے ہی رواں سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اب انہوں نے ان خدشات کا اظہار بھی کیا ہے کہ 14 فبروری کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلہ میں بھی وہ شائد ٹیم کو دستیاب نہیں رہیں گے ۔ کلارک نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ وہ ورلڈ کپ کے بیشتر مقابلوں میں شرکت کے لئے ٹیم کو دستیاب رہیں گے ۔