بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال کا قابل تعریف اور حیران کن مظاہرہ
دوبئی۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ کے بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا میں میچ کے دوران تمیم اقبال بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوچکے تھے جس کے بعد ان کو فوراً دواخانہ پہنچایا گیا اور وہ اپنی کلائی کے ٹوٹ جانے پر ہاتھ پر بیٹھی باندھے دوبارہ میدان میں پہنچ گئے اور صرف ایک ہاتھ سے اپنے کھیل کو جاری رکھا جس کو دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود سارے حقیقی اور مجازی دونوں سامعین نے نہ صرف تعجب کا اظہار کیا بلکہ ان کی ہمت اور ثابت قدمی کی خوب داد دی۔ ان کا ساتھ 100 رنز پورے کرنے والے مشفق الرحمن نے بھرپور ساتھ دیا اور تمیم کے 32 رنز کی بدولت وہ سری لنکا کے خلاف شاندار جیت درج کئے۔ ہفتہ کو کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کپتان مشرف میر رضا نے بیان دیا کہ جبکہ ان کی ٹیم ابتدائی دو وکٹس کھوچکی تو ان کی ٹیم پر سخت دباؤ بن گیا تھا لیکن زخمی ہونے کے باوجود تمیم نے خود فیصلہ لیا کہ وہ دوبارہ آکر کھیلیں گے۔ اگر وہ نہ کھیلتے بھی تو کوئی بھی نا نہ کہہ سکتا تھا، لیکن وہ قابل تعریف ہیں۔ خود سے رضاکارانہ فیصلہ کیا کہ وہ کھیل کو جاری رکھیں گے۔ لحاظ میچ کی جیت کا سارا سہرا ان کے ہی کے سر جاتا ہے اور مشرف نے کہا کہ ان کے ابتدائی کھلاڑی زبردست صلاحیت کے مالک ہیں اور مشفق کی اننگز ان کے ملک کی ایک نہایت ہی شاندار اننگز ہے اور جس طرح سامعین نے اسٹیڈیم سے ہماری تائید میں داد تھی وہ ہمارے لئے ہمت افزائی کا ایک بہترین ذریعہ تھا اور میرپور اسٹیڈیم کی بہ نسبت یہ اسٹیڈیم افراد سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ یہاں تک کہ سری لنکا کے کپتان انجیلو تاتھیو نے بھی تمیم اقبال کی بھرپور ستائش کی اور اپنی ٹیم کی شکست سے سخت مایوس بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بیٹنگ میں ناکامی شکست کا اہم سبب تھی، حالانکہ لاستھ نہایت ہی بہترین گیند باز تھے جنہوں نے 3 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کئے لیکن ان کے کھلاڑیوں نے کچھ اہم کیچیس کو چھوڑ دیا حالانکہ 260 رنز کا اسکول کوئی زیادہ اور منگل نہ تھا لیکن کھیل کے دوران چند خراب فیصلوں کی بدولت ان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ واضح رہے کہ بالآخر کلائی میں فریکچر کے باعث تمیم اقبال کو ایشیا کپ ٹورنمنٹ سے اخراج کا سامنا کرنا پڑا۔