کشیپ نے جیتا آسٹریا اوپن انٹرنیشنل چیلنجرز خطاب

نئی دہلی 25 فروری (یو این آئی) ہندستان کے تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی پی کشیپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا اوپن انٹرنیشنل چیلنجرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے ۔دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن کشیپ نے اتوار کو ٹویٹ کر اس کی اطلاع دی۔کشیپ نے آسٹریا کی راجدھانی ویانا میں ہوئے ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں ملیشیا کے جن وی چیم کو سنیچر کی رات کو 37 منٹ تک چلے مقابلے میں 23۔21، 21۔14 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔31 سال کے کشیپ نے ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ گنوائے بغیر خطاب پر قبضہ جمایا.کشیپ کا گزشتہ تین برسوں میں یہ پہلا خطاب ہے ۔گزشتہ سال امریکی اوپن گراں پری کے فائنل تک پہنچنے والے کشیپ نے اس خطابی جیت کے بعد کہاکہ یہاں خطاب جیتنے سے بہت خوش ہوں۔سال کا میرا یہ پہلا خطاب ہے ۔تعاون اور حمایت کے لئے گوپی چند اکیڈمی اور آپ سب کا شکریہ۔