کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم پاکستان کی پیشکش

دو ہندوستانی مگ طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ، صرف پیام دینے کارروائی
اسلام آباد ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں نے آج دعویٰ کیا کہ لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے دو ہندوستانی مگ طیاروں کو مار گرایا گیا اور انہوں نے دو نیوکلیئر پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کی پیشکش کی۔ عمران خاں نے راست ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ’’ہمارے اقدام اور کارروائی کا ارادہ صرف یہی باور کرانا تھا کہ اگر آپ کسی ملک میں آ سکتے ہیں تو ہم بھی ایسا ہی کرسکتے ہیں (اس کارروائی میں) ان کے دو مگ طیارے گرائے جاچکے ہیں‘‘۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان کے نئی دہلی میں دیئے گئے ایک بیان کے چند منٹ بعد منظرعام پر آئے۔ ہندوستانی ترجمان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف ہندوستان کی کارروائی کے ایک دن پر پاکستان نے جوابی کارروائی کے طور پر ہندوستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنادیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں ہندوستان سے پوچھتا ہوں : ان اسلحہ کیساتھ ساتھ جو آپ رکھتے ہیں اور وہ اسلحہ جو ہمارے پاس ہیں کیا ان کے ساتھ ہم کوئی غلط اندازے ؍ فیصلے کرسکتے ہیں۔ اگر یہ (صورتحال) شدت اختیار کرتی ہے۔ یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہوگی۔ نہ ہی (وزیراعظم) نریندر مودی کے (کنٹرول میں ہوگی)‘‘۔ عمران خان نے کہاکہ ’’آئیے مل بیٹھیں اور بات چیت کے ذریعہ یہ (مسئلہ) حل کریں‘‘۔