کشٹاپور ریتی ذخیرہ سے ریت کی منتقلی کی اجازت : ضلع کلکٹر

نظام آباد:29؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ بیر کور منڈل کے کشٹا پورریتی کے ذخیرہ سے ریتی کی منتقلی کیلئے اجازت دی جارہی ہے۔ ضلع کلکٹر نے ایس پی نظا م آباد چندر شیکھر ریڈی ، جوائنٹ کلکٹر رویندریڈی، اے ڈی معدنیات سریندر و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ریتی کی منتقلی پر تفصیلی جائزہ لیااور عوام کو ریتی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پتنگل، دامرنچہ اورمقامات کا سروے کرنے کے بعد کشٹا پور کے مقام سے ریتی کی منتقلی کی منظوری دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔