کشمیر کے چھ سالہ بچے نے ایشیاء یوتھ کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔

شری نگر:تجمل حسین کے بعد اب ہاشم منصور کو ایشیاء یوتھ کراٹے چیمپئن شب میں گولڈ میڈل جیت کر وادی کا سربلند کردیاہے۔ہاشم جس کی عمر 6سال ہے جو نارتھ کشمیرکے ضلع بندی پورا کے علاقے نداھال کے رہنا والا ہے جس نے ( پچیس کے جی) کے سب جونیر زمرے میں منگل کے روز سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دی کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

نیوز ایجنسی اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ہاشم نے کہاکہ ’’ میں گولڈ میڈل جیت کر بہت خوش ہوں۔ میں اس کے لئے پچھلے ایک سال سے مشقت کررہا تھا‘ مشکل تھا مگر میں نے بالآخر کامیابی حاصل کرلی‘‘۔ ہاشم پلان باندی پور کے سیمبائیسیس اسکول کا طالب علم اور ایک چھوٹے بزنس مین کا لڑکا ہے۔

کرفیو اور احتجاجی کے دوران مشق کے لئے یہ لڑکاروز کراٹے کی اکیڈیمی جاتا تھا۔ہاشم نے بتایا کہ’’کئی ماہ سے اسکول سے دوری کے سبب مجھے کراٹے کی مشق کرنے میں زیادہ وقت ملا۔ یہ میرے نصیب کی بات ہے کہ مجھے میرے کوچ کے ماتحت کراٹے کی مشقت کرنے کے لئے کافی وقت ملا۔


منصور کے کوچ فیصل علی دار نے بھی اس جیت پر مسرت کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ’’ چیمپئن بنا ایک بڑی بات ہے جبکہ وادی میں اسپورٹس میں کامیابی کے لئے زیادہ وسائل نہیں ہیں‘ ہاشم نے یہاں تک پہنچنے میں کئی دشواریوں کا سامنا کیا ہے‘‘۔

https://twitter.com/ANI_news/status/803785552386408448/photo/1

قبل ازیں اٹھ سالہ تجمل اٹلی میں منعقدہوئے ورلڈ کک باسنگ مقابلوں کی سب جونیر زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔دونوں تجمل اور ہاشم کی تربیب علی اکیڈیمی مقامی مارشل ارٹسٹ ٹرنینگ اسکول میں ہوئی جس فیصل علی دار چلاتے ہیں جنھوں نے وادی میں تہلکہ مچادیا ہے۔

https://twitter.com/ANI_news/status/803786022785953792/photo/1