کشمیر کے حالات: کپواڑہ میں ایک اور اسکول بند

کپواڑہ(جموں اور کشمیر‘ انڈیا):جموں اور کشمیر کے کپواڑہ میں جمعہ کی شب چند نامعلوم لوگوں نے ایک سرکاری پرائمری اسکول کی عمارت کو نذر آتش کردیا اس بات کی جس کی اطلاع ایک سرکاری عہدیدار نے اپنی شناخت بتانے سے انکار کے بعد دی۔

رپورٹس کے مطابق اسکول عمارت کا اوپری حصہ اس میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔درایں اثناء پولیس اہلکار وں اور فائیر انجن کا عملہ موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روکنے کاکام کیا۔ستمبر10سے اب تک کشمیر میں 30اسکولوں کو نامعلوم لوگوں کی جانب سے نذر آتش کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں جس کی ہر شعبہ کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

ہائی کورٹ نے سوموٹو کے ذریعہ اس میں مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں لانے کی ہدایت دے چکی ہے۔اکٹوبر 31کو ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے ہدایت دی ہے کہ حکومت اسکولوں کو بچانے میں تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے۔نومبر8کو جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو احکامات بھی جاری کئے جس میں دیہی تعلیم کمیٹی کی تشکیل عمل میں لانے کی ہدایت دی تاکہ

کشمیر میں جلتے ہوئے اسکولوں کوبچایا جاسکے۔جسٹس رامالنگم سدھاکر اور جسٹس علی محمد مرگری نے چیف سکریٹری کو اسکولوں کے اطراف واکناف میں چوکیداروں کو تعینات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔