اسلام آباد ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کانفرنس ( او آئی سی ) کے اعلیٰ سطحی وفد نے کشمیر میں حقوق انسانی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش اور ہندوستان کی جانب سے علاقہ کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے آج پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ یہ وفد پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وفد نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی ۔