کشمیر پر عنقریب جامع پالیسی : راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت ، کشمیر پر ایک جامع پالیسی تیار کررہی ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ مختلف فریقین سے مذاکرات کے لئے کیا مبصر کے تقرر کی تجویز ہے، جیسا کہ شمال مشرقی علاقوں کے لئے کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ وہ جموں و کشمیر کے لئے مبصرین کے تقرر کے حق میں نہیں۔