سری نگر 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کشمیر بند کال کے پیش نظر وادی کشمیر میں جمعرات کے روز ٹرین سروس معطل رہی۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ محمد عمر فاروق اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جمعرات کو مکمل اور ہمہ گیر ’کشمیر بند‘کی کال دی تھی جبکہ پارلیمانی الیکشن کے ضمن میں الیکشن کے دن متعلقہ انتخابی حلقے کے اندر مکمل ہڑتال کی اپیل کر رکھی ہے۔ایک ریلوے عہدیدار نے یہ بات بتائی