کشمیر میں ضمنی پارلیمانی انتخابات روایتی جوش و خروش غائب

سرینگر24مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وادئ کشمیر کی دو پارلیمانی نشستوں سری نگر اور اننت ناگ کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخیں نزدیک آنے کے باوجود روایتی جوش و خروش کہیں نظر نہیں آرہا ہے ۔ اگرچہ وادی میں اچھا خاصا ووٹ بینک رکھنے والی تینوں سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس کے نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردیے ہیں، تاہم رائے دہندگان کو لبھانے کی سرگرمیاں سرکاری ڈاک بنگلوں، کیمونٹی ہالوں اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔سری نگر اور اننت ناگ پارلیمانی نشستوں کے لئے بالترتیب 9 اور 12 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔