سرینگر 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاروں کیلئے سیاحت کو پرکشش بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے علاوہ معیشت کو فروع دینے پر خصوصی توجہ سے نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا ۔ وادی کشمیر میں یاتریوں، اڈوانچر، اسپورٹ اور دیگر مربوط سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے اس سے روایتی سیاحت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے سیاحت مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ اطمینان بخش طور پر گذشتہ 3 سال کے رواں وادی کشمیر کو ایک ملین سیاح آئے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ سیاحت نے یہاں کے عوام کو بہترین روزگار فراہم کیا ہے۔