نئی دہلی ۔17جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے ایک ماہ طویل دہشت گردوں کے خلاف جموںو کشمیر میں ماہ رمضان کے پیش نظر کارروائیوں کا تعطل عیدالفطر کے ساتھ ہی برخواست کردیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج کو ہدایت دی جارہی ہے کہ تمام ضروری کارروائیاں جلد از جلد کی جائیں تاکہ دہشت گردوں کو اپنے حملوں کے جموں و کشمیر کی وادی میں احیاء کا موقع نہ مل سکے ۔
وہ تشدد اور ہلاکتوں میں ملوث نہ ہوسکیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ بات تمام طبقات کیلئے اور امن پسند لوگوں کیلئے اہمیت رکھتی ہے کہ تمام دہشت گردوں اور دہشت گردی کی ترغیب دینے کیلئے الگ تھلگ کردیں تاکہ وہ امن کے راستہ پر واپس آجانے والے افراد کو گمراہ نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان کے پیش نظر جس میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں پوری ریاست جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف مرکزی حکومت کی کارروائیاں معطل کردی گئی تھیں لیکن عیدالفطر کے بعد یہ تعطل برخواست کردیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔