کشمیر میں دہشت گرد حملہ ، پانچ ملازمین پولیس اور 2 ملازمین بینک ہلاک

سرینگر ۔ یکم مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نے آج کشمیر میں ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے 7 افراد بشمول پانچ ملازمین پولیس کو ہلاک کردیا ۔ انھیں بینک کی نقد رقم کی ایک ویان سے ضلع کلگام میں انھیں جموںو کشمیر بینک کی کیاش ویان سے باہر نکالہ گیاجو دمہل ہانجی پورہ سے کلگام ہیڈکوارٹرس واپس ہورہی تھی۔ زبردست مسلح دہشت گردوں نے آج دوپہر اس کا راستہ روکا ۔ پانچ ملازمین پولیس اور دو بینک ملازمین کو گاڑی سے کھینچ کر باہر نکالا اور انتہائی قریبی فاصلے سے اُنھیں گولی ماردی ۔ ایک بینک چوکیدار بھی برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پانچواں ملازم پولیس ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ مہلوکین میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ 4:15 بجے شام بومائی کے مقام پر پیش آیا ۔ آئی جی پی کشمیر ایس جے ایم گیلانی نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے چوکیداروں کے چار ہتھیار لوٹ لئے ۔ حزب المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ ایک اور واقعہ میں کلگام میں عمر مجید اور اُس کے دو ساتھیوں کو دہشت گردوں نے ہلاک کردیا۔ ڈی سی پی فاروق احمد نے ضلع پلوامہ میں ایک اور واقعہ کی اطلاع دی ہے لیکن فائرنگ کے تبادلے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔