کشمیر میں انکاؤنٹر :جیش محمد کے دو عسکریت پسند ہلاک

سری نگر ۔ /30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جیش محمد کے دو عسکریت پسند جنوبی کشمیر میں آج دن بھر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیئے گئے ۔ ان دونوں کو فوج نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ تنظیم کے دو دہشت گرد M-4 کاربائین سے مسلح تھے جو ضبط کرلئے گئے ۔ امکان ہے کہ ان رائفلوں کو فوج پر نشانہ لگاکر حملہ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا ۔ دو نعشیں دن بھر طویل انکاؤنٹر کے بعد دستیاب ہوئیں ۔ وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کیٹار دیہات کے مقام پر ہوا ۔ ایک اور عسکریت پسند کی نعش مبلہ کے پاس سے دستیاب ہوئی ۔ محکمہ سراغ رسانی کی اطلاعات اور ضبط کی ہوئی اشیاء سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد جیش محمد سے تعلق رکھتے تھے ۔ مقتول دہشت گردوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ۔ سماجی ذر ائع ابلاغ یہ اطلاع جاری کرنے والے تھے کہ ایک دہشت گر دی ہلاک کودیا گیا جو مولانا مسعود اظہر کا بھتیجہ تھا جو ممنوعہ تنظیم جیش محمد کے سربراہ ہیں ۔ فوج نے ایک M-4 کاربائین رائفل دوسرے دہشت گرد کے پاس سے ضبط کی اور اس گروپ نے دہشت گردی کی کارروائی کرنے اور نشانہ لگاکر فوج پر حملہ کرنے کیلئے یہ رائفلیں اپنے دہشت گردوں کو فراہم کی تھی ۔ گزشتہ ہفتہ ایک فوجی اور سیما شستربل (بی ایس ایف) کے ارکان عملہ میں سے ایک نشانہ لگاکر حملہ کرتے ہوئے طیاری کے علاقے میں ہلاک کردیا گیا تھا ۔ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تائید میں مسلسل احتجاج جاری ہے ۔