کشمیر میںمرکز اور ریاستی حکومت دونوں ناکام : کانگریس

نئی دہلی ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وادی کشمیر میں تشدد روکنے میں ناکامی کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت دونوں کوذمہ دار قرار دیا ۔ پارٹی کے ترجمان ’’ کانگریس سندیش‘‘ کے تازہ شمارہ میں شائع اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ دونوں حکومتوں کی ناکامی کے سبب جمہوریت کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ خون خرابہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ کشمیر میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 65 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔ اس کی وجہ سے 2016ء کو ملک کی جمہوریت کی تاریخ میں سب سے زیادہ خون خرابے والا سال قرار دیا جائے گا ۔