کشمیر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عادل آباد میں قربانی کا نظم

عادل آباد ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حالیہ شدید بارش کے بناء پر کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے کی غرض سے مستقر عادل آباد حلقہ مسجد عثمانیہ ( ریلوے گیٹ ) کمیٹی و نوجوانوں کے زیراہتمام مولانا اسلام الدین کی سرپرستی میں حصص قربانی کا نظم قائم کیا گیا ہے ۔ فربہ جانور کی قربانی کا فی حصہ 2000/- روپئے مقرر کیا گیا ۔ حصص قربانی کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کشمیر کے سیلاب سے متاثرین کو پہنچایا جائیگا ۔ خواہش مند افراد مسجد عثمانیہ ( ریلوے گیٹ ) مسجد منور ( گھڑیال گھر ) مسجد الہیہ ( اندرا نگر ) ، مسجد منیٰ ( گاندھی نگر ) ، مسجد فاروق اعظم ( ڈالڈہ کمپنی ) کے انتظامی کمیٹی صدور ، ائمہ مساجد سے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ حصص قربانی کی پیشگی رقم ادا کرتے ہوئے رسید حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا جبکہ نماز عیدالضحی مسجد عثمانیہ میں صبح 7.30 بجے ہوگی ۔ قربانی کا حصہ مسجد عثمانیہ سے حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہوئے مقامی افراد کو اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی خواہش کی گئی ہے ۔