ونپرتی۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کشمیر سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کیلئے جمعیۃ العلماء ہند کی جانب سے جنگی طور پر کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس راحت رسانی کیلئے جمعیتہ العلماء ونپرتی کی جانب سے جمعہ کے موقع پر عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ جس پر ونپرتی کے مسلمانوں نے 53ہزار روپئے کا تعاون کیا۔ یہ رقم مولانا شیخ خالد امام قاسمی صدر جمعیتہ العلماء محبوب نگر کے حوالے کی گئی۔ مولانا نے یہ رقم ریاستی دفتر جمعیۃ العلماء حیدرآباد میں جمع کی۔ اس گرانقدر تعاون کرنے پر مولانا شیخ خالد امام قاسمی، مولانا محمد عبدالرزاق قاسمی، محمد نیر الدین اور رفیق احمد نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔