کشمیری طالب علم کو زدوکوب

غازی آباد 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک کشمیری طلب علم جو ایک نامور خانگی ادارہ میں زیرتعلیم تھا، سینئر طلبہ کے گروپ نے اُس کو زدوکوب کیا۔ جب وہ تکلیف سے چلاّیا تو ہاسٹل کے غسل خانے میں اُسے برقی شاک دیئے گئے۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا جبکہ 22 سالہ عمر جو بی سی اے کورس میں زیرتعلیم تھا، ہاسٹل کے غسل خانے میں نہا رہا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ادارہ میں زیرتعلیم تمام کشمیری طلبہ نے احتجاج مظاہرہ کیا اور زدوکوب کرنے والے سینئر طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ متاثر طالب علم نے الزام عائد کیاکہ اُس کی چیخیں سننے کے بعد بی ٹیک سال دوم اور سال سوم کے طلبہ نے اُسے مار پیٹ شروع کردی تھی۔