کشمیرمیںعیدالاضحی کی تیاریاں تیزبازاروں میں گاہکوں کا ہجوم

سری نگر 20اگست (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں عیدالاضحی سے قبل تمام بازاروں میں گاہکوں کا رش اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ سب سے زیادہ رش مویشی منڈیوں میں دیکھا جارہا ہے جہاں لوگ قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں۔بیکری ، مٹھائی، مٹن ، چکن ، دودھ، سبزی، ریڈی میڈ گارمنٹس اور کریانہ کی دکانوں پر بھی گاہکوں کا رش اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام لوگوں کی قوت خریداری کو بری طرح سے متاثر کیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کی تمام مصروف سڑکوں اور باقی 9 اضلاع کے ضلع ہیڈکوارٹروں میں پیر کو بدترین ٹریفک جام دیکھا گیا۔