کشش ہندوستانی خواتین کی توجہ کا مرکز دبئی میں نئے شوروم کا آج افتتاح

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : کشش ، فیشن کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہندوستان میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اب سرزمین دوبئی میں قدم رکھنے جارہا ہے ۔ دوبئی میں 12 فروری کو کشش اپنا اسٹور کھولے گا ۔ خواتین ، ننھی لڑکیوں کے لیے فیشن کے اعلی معیارات ترتیب دینے والا کشش ہر خاتون کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ شادیوں اور دیگر تقاریب کے ملبوسات نو عمر لڑکیوں سے لے کر دوشیزاؤں کے لیے یہاں دستیاب ہوتے ہیں ۔ دلہن کے ملبوسات اور روایتی ملبوسات کے علاوہ عالمی فیشن کے ملبوسات و دیگر ایکسیسریز ہر موقع کی مناسبت سے اختراعی انداز میں ماہر ڈیزائنرس کی نگرانی میں ہرپیس ، ماسٹر پیس کے طور پر تیار کرواتے ہیں ۔ جناب محمد عیسی نے دوبئی میں اسٹور کے عظیم الشان افتتاح کے سلسلے میں بتایا کہ کشش پر 15 سال کی لڑکی سے لے کر 60 سالہ خاتون تک کی پسند کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ ہر خاتون کا مکمل مقام کشش ہی ہے ۔ حیدرآباد میں 5 اسٹور بنجارہ ہلز 040-66754111 ، ٹولی چوکی 65353123 ، پتھر گٹی 66318111 ، عابڈز 66773111 ، بڑی چوڑی 66842111 ، جی ایم آر انٹرنیشنل ایرپورٹ 66605111 پر قائم ہیں اور اب یہ دوبئی تک پہنچ چکا ہے ۔ ہندوستان میں بنگلور میں بھی اس نے اپنا مقام بنالیا ہے ۔۔