کل سے تین دن کے لیے 11 فیصد خصوصی ڈسکاونٹ کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : خواتین کے ملبوسات کے مشہور و معروف شوروم ، کشش پر جو کہ ایک ایتھنک ویر برانڈ ہے ، عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں 8 تا 10 مارچ تین دن خصوصی 11 فیصد ’ ویمنس ڈے ‘ ڈسکاونٹ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ جہاں ایتھنک ویر ، شلوار سوٹس ، لہنگاس ، ساریز ، گھاگھرا چولی اور مزید کئی ملبوسات کا وسیع رینج دستیاب ہوگا ۔ جس پر مذکورہ تین دن 11 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا ۔ خواتین اس موقع سے استفادہ کرسکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ 3 لکی ونرس کے لیے تاج فلک نما پیالیس میں 2 کے لیے ڈنر کرنے کا خصوصی موقع بھی حاصل ہوگا ۔ یوم خواتین منانے کا سلسلہ ابتداء میں بیسویں صدی میں شروع ہوا ۔ ایک سماجی تحریک کے طور پر لیکن بعد میں دنیا بھر میں اسے تسلیم کیا گیا اور اب بین الاقوامی سطح پر ہر سال یوم خواتین تقاریب منائی جاتی ہیں ۔
لیکن اب کشش کی جانب سے ایک پہل میں ’ ویمن آف برائٹ ٹو ڈے اینڈ برائٹر ٹو مارو ‘ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر کشش کی جانب سے تمام خواتین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے اور یہ خواتین کو خود اختیار بنانے کی تائید کرتا ہے کیوں کہ خواتین و لڑکیاں زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کررہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بہترین ’ ہوم میکرس ‘ بھی ہوتی ہیں ۔ یوم خواتین کے موقع پر ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہر فیملی کو وہ چیز حاصل ہو جسے وہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ اسی کے پیش نظر کشش کی جانب سے اس خاص موقع پر خواتین کے لیے ان کے پسندیدہ معیاری ملبوسات کی خریدی پر 11 فیصد ڈسکاونٹ کی یہ خصوصی پیشکش کی جارہی ہے ۔ یہ سہولت انہیں مذکورہ تین دن دستیاب رہے گی ۔۔