کشتی کے مقابلوںکا کامیاب اختتام

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (راست) ایل بی اسٹیڈیم کے انڈور اسٹیڈیم میں دوسرے کیسری مقابلوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ خطابی مقابلہ فیصل پہلوان اور جعفر پہلوان کے درمیان ہوا جہاں نشانات کی بنیاد پر فیصل پہلوان فاتح قرار دیئے گئے۔اس موقع پر تلنگانہ وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی، سابق ایم پی انجن کمار یادو، ایم ایل سی حمزہ بن عمر ظفر بھائی پہلوان ، طاہر عفاری اور دوسرے اہم شخصیتیں موجود تھیں۔