حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک خاتون کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے بموجب 20 سالہ نا معلوم خاتون کی نعش آج صبح پدماوتی کالونی میںواقع میونسپل پارک میں دستیاب ہوئی۔ وہاں کے مقامی شخص نے نعش کو پارک میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے کشائی گوڑہ پولیس کی ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی۔ انسپکٹر کشائی گوڑہ مسٹر وینکٹ رمنا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم خاتون کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا گیا ہے اور مقتولہ نیلے پنجابی سوٹ میں ملبوس تھی۔ پولیس نے خاتون کی نعش کو گاندھی ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میںایک قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔