حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کشائی گوڑہ پولیس نے آج علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق کشائی گوڑہ کے علاقہ میں مقامی عوام نے بدبو کی شکایت کی تھی اور پولیس نے آج ایک مکان کے اندر داخل ہو کر اس نعش کو برآمد کرلیا ۔ جو مسخ شدہ حالت میں تھی ۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت کرلی ہے ۔ جو 42 سالہ نرسمہلو کی بتائی گئی ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے 7 تا 10 جون کے درمیان خود کشی کرلی ہوگی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔
درخت سے گرنے پر کمسن کی موت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم جامن کے درخت سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ راوت لوکیش جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا بنجارہ کالونی این ٹی آر کالونی کے ساکن للو نائیک کا بیٹا تھا ۔ وہ دوپہر دو بجے جامن کے درخت سے نیچے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔
سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چندا نگر کے علاقہ میں ایک شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ شیخ مقبول جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ مجید بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا کل اپنے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔