کشائی گوڑہ میں خاتون کا قتل

حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک خاتون کوقتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ پدما جو نہرو نگر علاقہ کے ساکن ایلیا کی بیوی تھی  14اکٹوبر سے لاپتہ تھی۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اس خاتون کا قتل کردیا۔ تاہم قاتلوں اور قتل کی وجوہات کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ پولیس کشائی گوڑہ نے بتایا کہ ڈی اے ای کالونی کشائی گوڑہ کے قریب سے پدما کی نعش کو برآمد کرلیا اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔