حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک لڑکی نے خود کشی کرلی ۔ جو ایک خاتون کی بدسلوکی اور رسوائی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ دیویہ سری جو ہاوزنگ بورڈ علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیٹی تھی یہ لڑکی پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ اس لڑکی سے ایک خاتون نے شدید بدسلوکی کی اور رسواء کیا تھا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پرساد نامی شخص کی بیوی نے دیویہ سری سے بدسلوکی کی تھی ۔ اس بات سے وہ دل برداشتہ ہوگئی تھی ۔ پرساد کی بیوی کو شبہ تھا پرساد اور دیویہ سری کے درمیان تعلقات ہیں اور دیویہ سری نے اس کے شوہر کو اپنے جال میں پھانسا ہے ۔ اس بات سے برہم خاتون کی بدسلوکی سے دل برداشتہ ہو کر لڑکی نے خود سوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔