حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شحص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم اس شخص کے قتل میں اس کے ساتھیوں پر شبہ کیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ اے ٹونی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ خانہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ ٹونی کل رات اپنے ساتھیوں کرن سنگھ اور اپیندر کے ہمراہ مئے نوشی کر رہا تھا ۔ مئے نوشی کے دوران تینوں ساتھیوں میں بحث و تکرار ہوگئی اور بحث و تکرار کے بعد دونوںنے لکڑی سے ٹونی پر حملہ کردیا اور اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال دیا ۔ پولیس نے ٹولی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔