کشائی گوڑہ میں ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی

حیدرآباد ۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ کشائی گوڑہ میں ایک خاندان نے اجتماعی طور پر خودکشی کرلیا۔ تاہم ایک بیٹا علاج کے دوران بچ گیا جبکہ ماں باپ اور چھوٹا بیٹا فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ خاندان قرض کے بوجھ سے پریشان تھا جس نے آج صبح ناشتہ میں سائنٹ کا استعمال کرلیا۔ ضعیف والدین نے اپنے دو جوان بیٹوں کو بھی ناشتہ میں سائنٹ دے دیا جبکہ گھر کی بہوئیں کو یہ زہر نہیں دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 55 سالہ ایشور چاری 50 سالہ پاروتی اور ان کے دو بیٹے 26 سالہ پرساد اور 24 سالہ ناگابو نے سائنٹ کا استعمال کرلیا۔ اسی دوران بڑا بیٹا پرساد کو علاج کے دوران بچا لیا گیا جبکہ تینوں فوت ہوگئے جو اندرا نگر جکری پورم کشائی گوڑہ میں رہتے تھے۔ یہ خاندان پیشہ سے سنار تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔