کسی کو ایم ایل سی بنانے کیلئے سفارش نہیں کی گئی : مولانا ولی رحمانی 

پٹنہ : امارت شرعیہ کے زیر اہتمام یہاں گاندھی میدان میں اتوار کو دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے اجلاس کے روح رواں کی امید واری کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

امارت شرعیہ کے امیر شریعت نے کہا کہ میں صاف طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ خالد انور کے ایم ایل سی بنانے کا کوئی تعلق اس کانفرنس سے اور امارت شرعیہ سے نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ۱۵؍ اپریل کو کانفرنس کے اختتام کے بعد کانفرنس کی نظامت کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹر خالد انور کو ایم ایل سی بنائے جانے کا اعلان نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ نے کیا ۔اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر افواہوں گو رچہ میگوئیاں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

لوگ خالد انور کے ایم ایل سی بنائے جانے کو دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس سے جوڑ کر دیکھنے لگے ۔اس سلسلہ میں میں یہ صاف کہہ دینا چاہتا ہوں کہ خالد انور کو ایم ایل سی بنائے جانے کا کوئی تعلق اس کانفرنس اور امارت شرعیہ سے نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو کانفرنس کے اختتام پذیر ہونے کے چند ہی لمحہ بعد وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی نے ایم ایل سی کے لئے تین امید واروں کے نام کا اعلا ن کیا تھا۔

خالد انور کا ایم ایل سی امید وار کے طور پر نام سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔یہاں تک کہ مولانا ولی رحمانی پر مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کر نے الزامات کی جھڑی لگادی ہے۔