نئی دہلی ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس ( این آر سی ) سے کسی بھی ہندوستانی شہری کا نام حذف نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی ضروری ہے تاکہ ہندوستانی شہریوں کی شناخت ہوسکے اور غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکال دیا جاسکے ۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ ہندوستانی کون اور خارجی کون ہے ۔