کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں خاتون رائے دہندوں کا نمایاں رول

یلاریڈی کے مواضعات میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ یلاریڈی 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی اسمبلی کے 234 پولنگ مراکز پر رائے دہی کا فیصد 78.74 رہا جس میں منڈل لنگم پیٹ میں سو سے زیادہ رائے دہی 82.19فیصد درج ہوئی اور سب سے کم یلاریڈی منڈل میں 75.72 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ حلقہ کے چھ منڈلوں میں جملہ 199194 رائے دہندوں میں سے 156845افراد نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ یلاریڈی کے 31467 افراد رائے دہندوں میں سے 23821رائے دہندوں نے ووٹ ڈالا۔ منڈل 29954 افراد رائے دہندوں نے ووٹ ڈالا۔ ناگی ریڈی پیٹ منڈل پر 79.89فیصد رائے دہی عمل میں ئی ۔ 24027 ، رائے دہندوں میں سے 19194افراد رائے دہندوں نے ووٹ کا استعمال کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ میں 82.19 فیصد رائے دہی ہوئی 32512 افراد رائے دہندوں میں سے 26728رائے دہندوں نے ووٹ ڈالا ۔ منڈل تاڑوائی میں 81 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ 34352 افراد رائے دہندوں مںی سے ووٹ ڈالنیو الے 27712 افراد ہیں ۔ گندھاری منڈل پر 78 فیصد رائے دہی درج ہوئی جہاں 37380 رائے دہندوں میں سے 29233 رائے دہندوں نے حق ررائے دہی کے مراکم میں گرلز پرائمری اسکول کے پولنگ مرکز پر 54.1فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی جو سب سے کم ہے جملہ 872 افراد رائے دہندوں میں سے صرف 471 افراد نے ووٹ ڈالا اور سب سے زیادہ مین پلی موضع میں 88.07 فیصد رائے دہی انجام پائی ۔ 587 رائے دہندوں میں سے 517افراد رائے دہندو ںنے اپنا ووٹ کا استعمال کیا ۔ ویلوئلا کے 189 پولنگ مرکز پر 575 افراد خواتین یلاریڈی حلقہ اسمبلی کی فہرست رائے دہندگان میں خواتین رالے دہندوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ جملہ 199194 رائے دہندوں میں سے 103281 رائے دہندے خواتین ہی ہیں۔ اور مرد رائے دہندے 95907 ہی ہیں رائے دہندوں سے 7374 خواتین رائے دہندوں کی تعداد اضافہ ہے ۔ 30 اپریل کو رائے دہی میں یلاریڈی حلقہ اسمبلی پر 156845 ووٹ ڈالے گئے جس میں 82600 خواتین رائے دہندوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور 74245 مرد رائے دہندوں نے اپنا ووٹ ڈالا ۔ راے دہی کے فیصد مںی 8355 خواتین رائے دہندوں نے زیادہ ووٹ ڈالے کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں خواتین رائے دہندوں کا اہم رول ہوگا ۔ اس طرح مواضعات میں رائے دہی کا اضافہ فیصد ان کی بیداری کا بہترین ثبوت پیش کرتا ہے ۔ اس لحاظ سے شہر میں رائے دہی کو لیکر عوام میں عدم دلچسپی کسی تعجب سے کم نہیں۔ مواضعات میں ووٹ کی اہمیت میں اضافہ اور شہر میں اس کی اہمیت میں گراوٹ ٹھیک نہیں۔