م آباد:23؍ اگست ( محمد جاوید علی)اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے ورنی منڈل کے کستور با گاندھی اقامتی اسکول کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ورنی منڈل میں واقع کستور با گاندھی گرلز اقامتی اسکول اور ایس ٹی بوائز اقامتی اسکول کا کل رات اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو عہدیداروں کے ہمراہ اچانک معائنہ کرتے ہوئے طلباء سے ملاقات کی اور ہاسٹل میں موجودہ مسائل کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے پر طلباء نے بتایا کہ انہیں کاسمٹک چارجس و دیگر سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہے اور اے سی بی کے معائنہ کے موقع پر ہاسٹل وارڈن و دیگر عملہ کوئی بھی موجود نہیں تھے جس مسٹر سنجیو رائو نے وہاں پر موجود ذمہ داران سے تفصیلات حاصل کی اور بیت الخلاء و صفائی کے نظام انتہائی ناقص کا ایس ٹی بوائز ہاسٹل کے وارڈن کے شوہر نقلی بلوں کے ذریعہ بے نامی مکانات سے اشیاء حاصل کرنے کے ثبوت حاصل ہونے پر اے سی بی ڈی ایس پی سنجیو رائو نے اسے حاصل کرلیا۔ دونوں ہاسٹلوں میں تقریباً تین گھنٹے تک اے سی بی ڈی ایس پی نے معائنہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔