کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں سمیت غذا سے 21 طالبات متاثر

کاغذ نگر۔/29 اگسٹ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کمر م بھیم آصف آباد کے منڈل بجور کے کستوربا گاندھی ہاسٹل میں آج کھانا کھانے کے بعد اچانک ہاسٹل کی لڑکیوں کی طبیعت خراب ہوگئی اور قئے و دست شروع ہوگئے۔ ان میں 21 لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے سرپور ٹاٹاؤن سرکاری دواخانہ کو علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی آر ڈی او کاغذ نگر رمیش بابو، تحصیلدار نیپکل پیٹ محمد ریاض علی نے ہاسٹل کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی انکوائری کی اور باورچی خانہ میں صاف صفائی اور غذا سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی گئی اور مقامی ہاسٹل کے ذمہ داران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی آر ڈی او نے ہدایت دی۔ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔